ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں نئے لوگوں کو لینے کی، فائل فوٹو
ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں نئے لوگوں کو لینے کی، فائل فوٹو

چیف جسٹس اور تحریک انصاف کے درمیان پیغام رسانی کون کررہا ہے؟

اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی عطا تارڑ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے فیصل چوہدری چیف جسٹس پاکستان اور تحریک انصاف کے مابین پیغام رسانی کر رہے ہیں۔ قانون ابھی بنا نہیں اور سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک پارٹی کی سہولت کاری کی جا رہی ہے، بینچ کی تشکیل پسند نا پسند کی بنیاد پر کی گئی، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں اختلافات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہو گا کہ توہین پارلیمان کیا جائے، پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے۔ 8 رکنی بینچ 6 رکنی بینچ کی طرح تشکیل دیا گیا۔ بینچ کی تشکیل میں فل کورٹ کیوں نہیں بن سکتا۔ ہم 2 ہفتے سے فل کورٹ کی استدعا کر رہے ہیں۔