پشاور:خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلیے بُری خبر سامنے آ گئی جس کے تحت تنخواہیں عید سے پہلے دینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا کابینہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز عید کے بعد یکم مئی کو جاری کی جائیں گی۔ مالی مشکلات کے سبب تنخواہیں عید سے پہلے جاری نہیں کی جا سکتیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی خزانہ کے اکاؤنٹ میں 13 ارب روپے موجود ہیں جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 45 ارب روپے بنتی ہے۔
واضع رہے ملک کے دوسرے حصوں میں حکومتوں کی جانب سے ماہ اپریل کی تنخواہ عید سے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔