لاہور(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پرسیکیورٹی کے لیے 300 رینجرز اہلکار طلب کرلئے گئے
انتظامیہ اور پولیس نے اعلیٰ سطح کی سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کام شروع کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے کیوی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے وزرات داخلہ کو خط لکھ کر 300 رینجرز اہلکار مانگ لیے ہیں،رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی
وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اہلکار ٹیم کے روٹ اور اسٹیڈیم کی سکیورٹی پر بھی تعینات ہوں گے۔
مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔