اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی
شکایت کے ساتھ آڈیو ویڈیو کے ٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے ہیں، شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے حوالے سے مختلف آڈیوز اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
شکایت میں جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ٹیکس چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد بار کونسل کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف مالی بےضابطگی کے ثبوت ہیں، جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی لہٰذا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کی جائے۔