اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن نے خبیرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خبیر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کا شیڈول پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے تک معطل رہے گا۔
خبیرپختونخوا کے 3 حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کی نشستوں پر ضمنی انتخابات 30 اپریل کو شیڈول تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد یہ نشتیں خالی تھیں، جن پر پی ٹی آئی کے اراکین نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور رکنیت بحالی کا مطالبہ کیا۔