جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بطور شاہی مہمان سیکیورٹی کے حصار میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
نواز شریف اپنی پوری فیملی کے ہمراہ شاہی طیارے پر مکہ پہنچے جہاں انہوں نے خانہ کعبہ شریف حاضری دی اور عمرہ ادا کیا
نواز شریف کے ساتھ مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور دیگر اہل خانہ بھی ہیں ،حرم مکی پہنچنے پر شریف فیملی کے اراکین نے اللہ کا شکر ادا کیا ،شریف فیملی کے افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج مدینہ منورہ روانہ ہوجائیں گے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مریم نواز اور جنید صفدر کے ہمراہ عمرہ کی آدائیگی۔ pic.twitter.com/DCaBbPnyzu
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) April 13, 2023
عمرہ ادائیگی کے دوران نواز شریف کی سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا ، سعودی کمانڈوز نے شریف فیملی کے افراد کو اپنے حصار میں لے رکھا تھا ۔
عمرہ مکمل کرنےکے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے مسرت کا اظہار کیا ، نواز شریف نے عمرہ ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد کی دعا کی ، مریم نواز اور نواز شریف تاحال حرم شریف میں عبادت میں مشغول ہیں