ایران کا حج سیزن سےقبل ریاض میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ حج سیزن سے قبل کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ایران کا کہناہے کہ وہ اس سلسلے میں انتظامات کر رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران ریاض کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے اپنی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔
ادھر نائب وزیر خارجہ اور ایرانی وزارت خارجہ میں خلیجی ریاستوں کے امور کے شعبے کے ڈائریکٹر علی رضا عنایتی نے کہا کہ ان کا ملک ریاض میں اپنا سفارت خانہ اور جدہ میں اپنا قونصل خانہ اگلے ماہ حج سیزن سے قبل کھولنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
عنایتی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے تہران کو یقین دلایا ہے کہ وہ تہران میں سعودی سفارت خانہ اور مشہد شہر میں سعودی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری طریقہ کار کو مکمل کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ریاض نے ایرانی شہریوں کے لیے عمرہ سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا