اسلام آباد(امت نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اہم ملاقات کی۔
تینوں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی
ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ کی حکمت عملی سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام قانونی اور آئینی اقدامات کر نے پر اتفاق کیا۔