ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپ لوڈ سوا کروڑ وڈیوز ڈیلیٹ کردیں

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز)مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022ء کے درمیان کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان سے اپ لوڈ کی جانے والی 1 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار کے قریب   ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا

ٹک ٹاک کی جانب سے سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر2022ء) کی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، عالمی سطح پر 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار 819 اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا جو شرح کے اعتبار سے 6 فیصد بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک کے خود کار طریقے سے 4 کروڑ 68 لاکھ 36 ہزار 47 ویڈیو ڈیلیٹ کی گئیں جبکہ 5 کروڑ 47 لاکھ 75 ہزار 49 ویڈیوز کو دوبارہ پلیٹ فارم پر بحال کیا گیا۔

مذکورہ سہ ماہی کے دوران پاکستان سے 89.7 فیصد ویڈیوز کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں جبکہ 95.5 فیصد ایسی ویڈیوز ایک دن کے اندر حذف کی گئیں۔ سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فعال رہتے ہوئے حذف کی جانے والی ویڈیوز کی شرح 98.8 فیصد تھی۔