کراچی( اسٹاف رپورٹر )لیاقت آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ریس لگانے والے 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔نوجوان بائیک رائیڈر لیاقت آباد برج سے خطرناک طریقوں سے بائیک چلاتے ہوئے ریس لگا رہے تھے۔
پولیس نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور جمعرات کی علی الصبح بائیک ریس لگانے والے 3 نوجوانوں کو گرفتا ر کر کے انکی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔ملزمان کی شناخت محمد حسین،شارق اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔