اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں۔ فائل فوٹو
اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں۔ فائل فوٹو

اسحاق ڈار نے قرضہ ملنے کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خوشخبری سنائی ہے کہ چین سے قرضے کی

نئی قسط آج ملے گی جو 30 کروڑ ڈالر پر مشتمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس قسط سے زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو ں گے۔ 30 کروڑ ڈالر کی رقم  آئی سی بی سی بینک کی جانب سے منظور شدہ ہے جبکہ بینک سے کل قرضے کی منظور شدہ مالیت 1.3 ارب ڈالر  ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کر دی

متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کر دی جبکہ یو اے ای حکام نے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کے لیے دستاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اضع رہے رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ جلد اسٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔