لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی حفاظتی ضمانت 26 اپریل تک منظور کر لی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کو ہدایت کی کہ اگلی تاریخ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔عمران خان عدالت پہنچے تو نماز جمعہ کا وقفہ ہو گیا، جس کے بعد دوبارہ سماعت کیلیے 2 بجے کا وقت مقرر کر دیا گیا، عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل کو آگاہ کر دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔