فائل فوٹو
فائل فوٹو

 خیبر پختونخوا حکومت کا عید پر 6 تعطیلات کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 6 تعطیلات کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر جمعہ 21 سے بدھ 26 اپریل تک تعطیلات دینے کے احکامات جاری کر دیے۔ انتظامیہ نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہ شوال کا چاند 21 اپریل کی شام نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان کے پورے تیس روزے ہوں گے۔