اسلام آباد( رپورٹ: رائے ولید بھٹی) وفاقی دارلحکومت میں پیٹرول چھڑک کر خاتون کو زندہ جلا دیا گیا ہے، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کےمطابق تھانہ گولڑہ پولیس کو عظمی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں کواٹروں کا کرایہ لینے کے لئے اپنے کواٹروں میں گئی ،جہاں پر ادریس کی کرایہ دار رانی بی بی گلی میں بیٹھی ہوئی تھی ، جس نے عظمی سے کو دیکھ کر گالی دینا شروع کر دی، جب مدعیہ نے اسے گالیاں دینے سے منع کیا تو رانی واپس گھر چلی گئی ، فطاری کے بعد عشاء کے وقت جب مدعیہ دوبارہ کرایہ لینے گئی تو وہاں ادریس شاہ ، تنویر شاہ ، رانی بی بی اور صباء وغیرہ موجود تھے،مدعیہ اپنے کرایہ دار خالد کے کواٹر میں موجود تھی کہ ملزمان ادریس ، تنویر ، رانی بی بی اور صباء وغیرہ نے ملکر مد عیہ عظمی پر پٹرول چھڑک دیا اور اس کے بعد رانی بی بی نے لائیٹر کی مدد سے عظمی کو آگ لگا دی اور سب ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے،خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ادھر پولیس کا کہناہے کہ واقعہ میں ملوث ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیم کو انعام دیا جائے گا ۔