راولپنڈی ،تھانہ کینٹ میں تاجر نے ڈکیتی کی خونی واردات ناکام بنا دی

راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر  ) تھانہ کینٹ کے علاقے میں صبح سویرے ڈکیتی کی خونی واردات کی کوشش تاجر نے ناکام بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پولٹری منڈی  کے تاجر سردار محمد سرفراز کامران مارکیٹ سے براستہ مریڑ چوک مرغی منڈی باغ سرداران آ رہے تھے کہ خورشید پلازہ کے قریب ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا ۔ نہ رکنے پر فائرنگ کر دی تاہم سردار سرفراز نے فوری گاڑی کو موڑ کر بھگایا تو ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کی چھ گولیاں گاڑی پر لگیں جس سے سردار سرفراز شیشے ٹوٹ کر لگنے سے زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پولیس کو دیدی گئی ہے ۔ ادھر پولٹری آ ڑھت ایسوسی ایشن کے صدر ملک غضنفر جنرل سیکرٹری قاضی زاہد اعوان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرغی سمیت ہر منڈی کے تاجر صبح نماز کے بعد نکل آتے ہیں اس لئے پولیس وارداتوں کو روکنے کے لئے صبح کے وقت گشت کے نظام کو مضبوط بنائیں