ظالم اور کرپٹ لوگ ہمارے ادارے نہیں چلاسکتے، سراج الحق

سکھر(اُمت نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ ظالم اور کرپٹ لوگ ہمارے ادارے نہیں چلاسکتے۔پاکستان میں ایسا نظام نافذ ہے جو لوگوں کےلیے سانس لینا بھی دشوار کر رہا ہے۔
سکھر کے گلشن ہال میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں امریکا اور بھارت سے اتنا خطرہ نہیں، جتنا کہ ان حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لیڈر شپ توشہ خانے پر ہاتھ صاف کرتی ہے وہ آپ کو نہیں بچا سکتی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس ملک میں احتساب کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں ہر گھنٹے میں ایک کروڑوں کی کرپشن ہو رہی ہے،
آج افغانستان اور بنگلہ دیش کی کرنسی ہماری کرنسی سے اوپر ہے۔