لاہور (اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کو مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اسد عمر نے قاسم سوری کی بطور سینئر نائب صدر نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے میرے اوپر اعتماد اور نئی ذمہ داری سونپنے پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ پچھلے 26 سال کی طرح کپتان کے وفا دار سپاہی کے طور پر ان کے ساتھ آخری دم تک کھڑا رہوں گا۔