اسلام آباد(اُمت نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلقہ اجلاس میں پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نیوزی لینڈ کے دورے پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم راولپنڈی میں 3 ٹی 20 اور 2 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ مہمان ٹیم 18 اپریل سے 29 اپریل تک میچز راولپنڈی میں کھیلے گی۔
اس موقع پر چیف کمشنر نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے روٹس کی سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پورے روٹ پر سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔