اسلام آباد( امت نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پرکھڑے ہوں گے مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔
مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہماری جھولی میں ڈال دیا گیا اگر آئی ایم ایف کی بیڑیاں کٹ جائیں توہم اپنے قدموں پرکھڑے ہوں گے مجبوری ہے، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوورکا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پرکام کی رفتارکو تیزکرکے 3 ماہ میں مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نگراں حکومت بڑی محنت سے منصوبے مکمل کررہی ہے گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو بریک لگا دیا تھا اور یہ تمام منصوبےعوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھے۔
نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیاوزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں سادگی کو اپنانا ہوگا اپنے سابقہ ادوار میں رمضان میں سستا آٹا تقسیم کیا پہلی بارعوام کو رمضان میں مفٹ آٹا تقسیم کیا گیا اور مفت آٹے کی تقسیم میں ایک دومقامات پر بدنظمی ہوئی جبکہ مفٹ آٹا اسکیم سے 8 سے 10 کروڑوں افراد کو فائدہ پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں لاہورمیں بے شمارمنصوبے بنائے اور نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2018 میں جھرلو الیکشن ہوئے اور ان انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی دیہات سے فوری نتائج آئے، شہروں میں تاخیرکا شکارہوئے۔
مزید کہا کہ راوی تک فلائی اووربنانے کامنصوبہ تھا جعلی الیکشن سےنوازشریف سےعوام کی خدمت کامنصوبہ چھیناگیا، ڈی پی او اور ڈی سی اوز کےدفاترکی بولیاں لگائی گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والے ہیں لیکن کرپشن توشاید قیامت تک ختم نہ ہو ہم نےعوام کو خدمت کی بھرپور کوشش کی اور لاہورمیں صفائی کی نظام برباد کردیا گیا صفائی کرنے والے ترک بھائیوں کو گرفتارکرلیا گیا۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے رمضان میں 65 ارب روپے سے مفت آٹےکا انتظام ہوا مہنگائی نےعوام کا جینا مشکل بنادیا ہے۔