کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
علی زیدی کو فراڈ کیس میں ابرہیم حیدری پولیس ضلع ملیر نے گرفتار کیا
ذرائع کے مطابق علی زیدی نے مبینہ طور پر پراپرٹی کے کیس میں 17کروڑ روپے لیے اور جعلی کاغذات دے دیے ،
پی ٹی آئی کے دیگر 2اہم رہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
علی زیدی کوحراست میں لیتےہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی زیدی اہلکاروں سےمزاحمت کرتےدیکھا جاسکتاہے۔علی زیدی نےجانے سے انکارکیاتواہلکاروں نے زبردستی کی،
علی زیدی کوزبردستی حراست میں لیتےدیکھاجاسکتاہے،علی زیدی اہلکاروں سےحراست میں لینے کی وجہ بھی پوچھتےرہے