فیصل آباد(امت نیوز)فیصل آباد میں پولیس نے نبوت کی جھوٹی دعویدار کو گرفتار کرلیا ۔۔
پولیس نے فیصل آباد سے ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے پیغمبری کا دعویٰ کر کے توہین مذہب کا ارتکاب کیا۔ اگر اس کا یہ مبینہ جرم ثابت ہو گیا، تو ملکی قانون کے مطابق اسے سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔
اس خاتون سے منسوب ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں مبینہ طور پر ثنااللہ نامی یہ خاتون اپنے پیغمبر ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ یہ خبر پھیلنے کے بعد مشتعل افراد کے ایک جتھے نے اس خاتون کے گھر پر حملہ کر دیا، جب کہ پولیس نے ایسے میں مداخلت کر کے اس خاتون کو حراست میں لے لیا
سینیئر پولیس افسر ناصر علی رضوی کے مطابق پولیس نے بروقت مداخلت کر کے اس خاتون کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس خاتون کے ہم راہ دو دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔