لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 193رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4 وکٹوں پر 192 رنز اسکور کئے
گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کی ۔ محمد رضوان 34 گیندوں پر 50 رنز بنا کر 99کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے
تاہم اس کے بعد فخر زمان پہلی ہی گیند پر صفر پر چلتے بنے، صائم ایوب نے بھی تین گیندوں کا سامنا کیا اور رنز کا کھاتہ کھولے بغیر وہ بھی میدان چھوڑ گئے ۔عماد وسیم بھی صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
صرف 6رنز کے اضافے سے پاکستان کی یکے بعد دیگرے 4 قیمتی وکٹیں گرگئیں ۔ تاہم کپتان بابراعظم اور افتخار احمد نے لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سنبھالا اورمجموعی اسکور ۔۔ تک لےجانے میں کامیاب ہوئے
بابر اعظم 101 اور افتخار احمد 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے
نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،جیمز نیشام اور راچن رویندر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی