بابراعظم اورمحمد رضوان کی جوڑی نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنالیا

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں نے19 ویں ففٹی پلس شراکت داری کی جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ ہے

               
April 15, 2023 · اسپورٹس

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی۔

یہ بابر اور رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔