لاہور(امت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل ہونے سے انکار کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے دوران ان پر واضح کیا کہ وہ خود حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گے ، انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتے ہیں
رپورٹس میں بتایا گیا کہ سراج الحق کا کہنا تھاکہ حکومت اور اپوزیشن میں اعتمادکا شدید فقدان ہے، صرف پنجاب میں انتجابات ہوئے تو اسمبلیاں اکٹھی مدت پوری نہیں کرپائیں گی، حکومت کا خیال ہےکہ اس سے طاقت کا توازن متوازن نہیں رہے گا