کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروا ئی کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر ممتاز علمی شخصیت کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم معراج علی اور ملزمہ مریم بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے12 تولہ طلائی زیورات، 7عددموبائل فونز،ایک عدد ڈمی پسٹل،موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کراچی یونیورسٹی کالونی کے پرو فیسر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے اور گھر کے افراد کو یر غمال بنا یا ہوا تھا۔
رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات کو ناکام بنا دیا اور گھر کے یرغمال افراد کو بازیاب کرالیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم معراج علی نے اعتراف کیا کہ ملازمہ مریم بی بی ڈکیتی کی واردات کرانے میں ملو ث ہے اوراسکی نشاندہی و معلومات پر ڈکیتی کی گئی ہے۔ملزم معراج علی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزمہ مریم بی بی کے ساتھ 5سال سے تعلقات ہیں اور ڈکیتی کی منصو بہ بندی یکم رمضان المبارک سے کر رہے تھے۔