صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نجی کمپنی کو ٹیکس ریفنڈکے معاملے میں ایف بی آر کی اپیل مسترد کردی اور ٹیکس محتسب کافیصلہ برقرار رکھا۔
کمپنی نے 5 سے 8 سال کی تاخیر کے بعدٹیکس ریفنڈ کا دعویٰ دائر کیا تھا،صدر مملکت نے ایف بی آر کو نجی کمپنی کو ٹیکس ریفنڈ معاملے پر موقع سماعت دینے کی ہدایت کر دی۔
صدر عارف علوی نے ایف بی آر کی اپیل مستردکرتے ہوئے ٹیکس محتسب کا فیصلہ برقراررکھا،صدر مملکت نے کہاکہ ایف بی آر نجی فوڈ کمپنی کے ریفنڈ معاملے میں قانون کے مطابق موقع سماعت فراہم کرے ۔
صدر عارف علوی نے ٹیکس محتسب کے فیصلے کیخلاف ایف بی آر کی درخواست مستردکرتے ہوئے کہاکہ تسلیم شدہ اصول ہے جو غلط طریقے سے لیا جائے اسے واپس کرنا ریاست کا فرض ہے ۔