وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو
 وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو

وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے دوران غصے میں آ گئے

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے دوران غصے میں آ گئے اور سرکاری افسر کو معطل کرنے کے احکامات دے دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف زیر تعمیر لاہور برج سائٹ پر پہنچے جہاں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکریٹری پنجاب سمیت اعلی حکام موجود تھے۔ وزیراعظم نے منصوبہ اڑھائی ماہ کی بجائے ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

زیراعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی جس کے دوران شٹ ڈاؤن کا معاملہ سامنے آیا تو وزیراعظم نے سوال کیا کہ شٹ ڈاؤن کا معاملہ پہلے کیوں نہیں طے کیا؟ لوگ  پریشان اور خجل خراب ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے سرکاری افسران سے تلخ سوال کیے جن کے وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر وزیراعظم شدید برہم ہو گئے۔ انہوں نے متعلقہ افسر کو کہا کہ آپ ٹیلی ویژن پر اشتہار دے کر شہریوں کو مطلع کر سکتے تھے، ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟ انہوں نے اپنے مشیر احد چیمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، احد! اسے معطل کر دو۔ وزیراعظم کی برہمی کے سبب افسر کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔