لاہور: تحریک انصاف کے رہنما ور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پہلے ہی کہا تھا اسحاق ڈار نااہل وزیر خزانہ ہے،اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے ہی سیکھ لیں ۔
چوہدری پرویز الٰہی سے سابق رکن قومی اسمبلی رانا محمد نذیر، سابق ایم پی اے سونیا شاہ ودیگر کی ملاقات ہوئی،اس موقع پر گفتو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل سستا لیکن پاکستان میں مہنگاہے،پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کا اضافہ ظلم ہے،اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئے مگر پھر بھی وہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں ، اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے ہی سیکھ لیں ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ نااہلوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے جس نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا،وفاق میں شوباز اور صوبے میں تڑی باز نے عوام کیلئے 2 وقت کی روتی کا حصول مشکل بنا دیا۔
ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کی آشیرباد حاصل کرنے کیلئے نااہل حکمران عوام کا خون چوس رہے ہیںنااہل حکمرانوںں کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں،سپریم کورٹ کیخلاف سب سرجوڑ کر کابینہ کے اجلاس پر اجلاس بلا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ فضل الرحمن کی عدلیہ کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی قابل افسوس ہے،فضل الرحمن کو عدلیہ کیخلاف غیرذمہ دارانہ گفتگو سے گریز کرنا چاہیے قوم پوری قوت سے عدلیہ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے، تمام سروے رپورٹس پنجاب، کے پی میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیش گوئی کررہی ہیں،پی ڈی ایم الیکشن روکنے کی کوشش کرکے ہماری الیکشن مہم مفت میں چلا رہی ہے،ایسا نہ ہو اس بار عمران خان کے پی سے ان پارٹیوں کا صفایا ہی کردیں ۔