آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہو گی،فائل فوٹو
آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہو گی،فائل فوٹو

سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت، جماعت اسلامی نے عید بعد اے پی سی کی تجویز دیدی

لاہور : جماعت اسلامی نے عید الفطر کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت کیلیے آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہو گی، کانفرنس میں عمران خان اور شہباز شریف کو بلانے کیلیے رابطے شروع کر دیے گئے، آل پارٹیز کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا "عام انتخابات کے ایک ہی دن انعقاد پر اتفاق رائے” ہوگا۔

جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ مختلف تاریخوں میں انتخابات کا انعقاد ملک کے مفاد میں نہیں لہٰذا حکومت اور اپوزیشن الیکشن بارے ایک تاریخ میں اتفاق کریں، حکومت کو اکتوبر سے قبل جبکہ تحریک انصاف کو مئی کے بعد الیکشن کیلیے رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔