اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو براہ راست 21 ارب دینے کا حکم پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ہنگامی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، گورنر اسٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل اور اٹارنی جنرل شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے اراکین کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دیں گے۔ کمیٹی عدالتی احکامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات دے گی۔