رحیم یارخان:کچے میں آپریشن کیلئے آرمی کے اسنائپرز پہنچ گئے

رحیم یارخان(امت نیوز)رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا، پاک فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور15 اسنائپرز بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق پاک فوج کی جدید ترین بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے گا۔اسنائپرز کے ذریعے دشمن کو دور سے ٹارگٹ کرکے پولیس کے دستے آگے بڑھیں گے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے میں آئندہ چند روز تک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائےگا، کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے 11 ہزار اہلکار اور افسران آپریشن کر رہے ہیں۔

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے اور پولیس نے نو گو ایریا بستی قابل لٹھانی میں داخل ہو کر ڈاکو قابل لٹھانی کے ٹھکانےکو جلا دیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق جزیرہ نما علاقے کچہ کراچی اور بستی لٹھانی میں پولیس کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں