عمران خان کے سیکیورٹی گارڈز تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ئیرمین عمران خان کے سکیورٹی گارڈز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے گارڈز کی سلیکشن کے لیے انٹرویوز جاری ہیں۔

عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر نئے قاتلانہ حملوں کے انکشاف پر تحریک انصاف نے زمان پارک میں عمران خان کی سیکیورٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے سیکیورٹی اسکواڈ میں نئے گارڈز شامل کیے جائیں گے۔

آج زمان پارک میں عمران خان کے سیکیورٹی ہیڈ کی جانب سے گارڈز کی سلیکشن کے لیے انٹرویوز کیے گئے ہیں۔