واشنگٹن(امت نیوز)امریکا میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے
امریکی میڈیا کے مطابق ریاستی حکام نے بتایا کہ الاباما کے ڈیڈیویل میں سالگرہ کی تقریب میں ہونے والی اجتماعی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے باعث متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے
الاباما کی گورنر نے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ پر بہت غمزدہ ہوں، ہماری ریاست میں پرتشدد جرائم کی کوئی جگہ نہیں ۔