کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو خبردار کیا ہے اگرانہوں نے سپریم کورٹ کے کہنےپر الیکشن کمیشن کو رقم دی تو ادائیگی انہیں کرنی پڑے گی
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے واضح طور پر کہا کہ اسٹیٹ بینک کے جو افسران الیکشن کمیشن کو رقم ادا کریں گے، انہیں ریکوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو افسران ساری زندگی 21 ارب روپے کی ادائیگی کرتے رہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کو پیسے جاری کرنے کی کل آخری تاریخ ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس بھی بلایا گیا ہے