فورٹ عباس(اُمت نیوز)فورٹ عباس میں کھیتوں میں کام کرتے مزدوروں پر آسمانی بجلی گر گئی، ایک مزدور موقع پر جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے نواحی علاقہ یتیم والا کے گائوں 173 سیون آر میں مزدور کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ موسم خراب ہونے کے باعث آسمانی بجلی آ گری
جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔
جاں بحق مزدور کی شناخت گل محمد ولد کے نام سے ہوئی جو کہ 173 سیون آر کا رہائشی تھا، زخمی مزدور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔