کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد ائرپورٹ رن وے پر قطر ائیرویز 614 ٹیل سٹرائیک پر کپتان کے خون و پیشاب کے نمونے حاصل کرلیے گئے ۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر "گو اراونڈ” کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا۔دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تاہم معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھیں گئیں۔ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کئے گئے۔ ائیر بس کمپنی کو قطر ائیرویز 614 ٹیل سٹرائیک واقعہ سے آگاہ کیا گیا ۔ائرکرافٹ انجینئروں کے معائنہ کے بعد طیارہ (AOG) یعنی ائرکرافٹ ان گراونڈ قرار دیا گیا۔ائیر وردینس اور (اے آئی آئی بی) کے ارکان نے بھی طیارے کا معائنہ کیا اور تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ائرلائن نے کیو ٹی آر 615 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا۔