بھارت (اُمت نیوز)بھارت میں ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جہاں کورونا کے باعث انتقال کرنے والا شخص جس کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی تھیں ، دو سال بعد صحیح سلامت اپنے گھر واپس آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں 35 سالہ کملیش کے اہل خانہ ہفتے کے روز اس وقت حیران ہوگئے جب کملیش جس کی دو سال قبل کورونا کی وجہ سے موت کی تصدیق کے بعد آخری رسومات ادا کردی گئی تھیں وہ بالکل ٹھیک حالت میں گھر لوٹ آیا۔
رپورٹس کے مطابق کملیش کو 2 سال قبل کورونا کی شدید لہر کے دوران بیماری کے باعث گجرات کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ انتقال کرگیا اور ڈاکٹروں نے اس کی موت کی بھی تصدیق کردی تھی۔