اسلام آباد (اُمتنیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر قطر ائیرویز 614 کی ٹیل سٹرائیک کی وجہ سامنے آ گئی۔
پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا، غیر مستحکم لینڈنگ پر "گو اراؤنڈ” کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا، دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تاہم معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھی گئیں، ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کر لئے گئے۔
ائیر بس کمپنی قطر ائیرویز کو ٹیل سٹرائیک واقعہ سے آگاہ کیا گیا، ایئرکرافٹ انجینئروں کے معائنہ کے بعد طیارہ (AOG) یعنی "ایئرکرافٹ آن گراؤنڈ” قرار دیا گیا، ائیر وردینس اور اے آئی آئی بی کے ارکان نے بھی طیارے کا معائنہ کیا اور تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، ایئر لائن نے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا۔