بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا، فائل فوٹو

عمران خان کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی نوعیت کے مقدمات کے اندراج، تادیبی کارروائی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کردی ،عدالت نے درخواست کو لارجر بنچ کے رو برو لگانے کی سفارش کردی ،2 رکنی بنچ نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست پہلے بھی لارجر بنچ کو بھجوا چکے ہیں،یہ درخواست بھی لارجر بنچ کو بھجوا رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی ایک ہی نوعیت کے مقدمات کے اندراج، تادیبی کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے عمران خا ن کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ درخواست میں کہا گیا نہ درخواست گزار کو پکڑا جائے نہ انویسٹی گیشن کی جائے نہ مقدمہ درج کیا جائے،پولیس کے انویسٹی گیشن کے اختیارات میں رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی۔

عدالت نے کہاکہ کیا آپ بیان دے سکتے ہیں پرانے معاملے پر نئی ایف آئی آر درج کرکے کارروائی نہیں کرینگے،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ یہ سوال بھی اٹھے گا درخواست گزار ریلیف لینے خود آیا، جب بلایا جاتا ہے تب پیش نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھر روسٹرم پر آگئے،عمران خان نے کہاکہ آپ کے کورٹ کا آرڈر گیا اگلے دن اٹیک ہو گیا،انہوں نے توہین عدالت کی، مجھے اندر سے انفارمیشن ملی ہے یہ پھر آپریشن کریں گے،مجھے پتہ ہے انہوں نے کیا کرنا ہے سر،خون خرابے کا خطرہ ہے،ہمیں سسٹم پر اعتماد ہی نہیں رہ گیا۔

عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ یقین دہانی کرائیں پرانے واقعہ کی بنیاد پر نئی ایف آئی آر درج نہیں کرینگے،سرکاری وکیل نے کہاکہ یہ سوال اٹھے گا جب درخواست گزار کو بلایا جاتا ہے نہیں آتا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ اس کیس میں ریلیف لینے کیلیے خود آیا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ کوئی نیا واقعہ ہو تو اس پر توقانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کردی ،عدالت نے درخواست کو لارجر بنچ کے رو برو لگانے کی سفارش کردی ،2 رکنی بنچ نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست پہلے بھی لارجر بنچ کو بھجوا چکے ہیں،یہ درخواست بھی لارجر بنچ کو بھجوا رہے ہیں۔