فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیم فنڈ پر چیف جسٹس کااختیار ختم کرنے کیلیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: ڈیم فنڈ پر چیف جسٹس کااختیار ختم کرنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،مقامی وکیل عدنان اقبال کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ جتنی رقم ڈیم فنڈ میں جمع ہوئی اس سے زیادہ اس سرگرمی کی تشہیر پر لگی ،13 ارب کی تشہیری مہم سے 10 ارب روپے حاصل کیے گئے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈیم فنڈز کے اکاﺅنٹ ٹائٹل سے چیف جسٹس کا نام ہٹایا جائے اورحتمی فیصلے تک رجسٹرار سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈز پر اختیار کو معطل کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کیا جائے ،ثاقب نثار سے پوچھا جائے کس حیثیت میں عدلیہ کو غیرمتعلقہ کام میں ملوث کیا۔