فائل فوٹو
فائل فوٹو

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 2 ارکان گتھم گتھا

مظفرآباد: آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 2 ارکان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد گتھم گتھاہو گئے ۔

قانون ساز اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے 2 ارکان کے درمیان جھگڑاہو گیا،چوہدری مقبول اور پیر مظہر سعید تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد آپس میں گتھم گتھاہو گئے ۔

اسمبلی کے باہر پیر مظہر سعید میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ چوہدری مقبول نے انہیں طنزیہ تنقید کا نشانہ بنایا تھا،پیر مظہر سعید کے فارورڈ بلاک کیساتھ رابطوں سے پی ٹی آئی ارکان ان سے نالاں تھے ۔

دو ممبران اسمبلی کو اغوا کیا گیا۔ خواجہ فاروق

دوسری جانب قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمیں 27 سے زیادہ ممبران کی حمایت ہے، ہمارے دو ممبران اسمبلی کو اغوا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے متعلق ایس ایس پی سے معلومات لی ہیں، ایس ایس پی نے کہا وہ انہیں صدر ہاؤس لے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔