قومی اسمبلی:الیکشن کمیشن کو21ارب فنڈ دینے کا مطالبہ مسترد

اسلام آباد(امت نیوز)قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے سے متعلق تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کی جانب سے ریفر کی گئی سمری بطور تحریک ایوان میں پیش کی۔

قائمہ کمیٹی نے قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز جاری نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات کےلیے 21 ارب روپے فنڈز کی ضمنی گرانٹ کی ڈیمانڈ مسترد کرتے ہوئے تحریک کو کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

تحریک منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔