ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو

فنڈز کا عدم اجرا،سپریم کورٹ توہین عدالت کی کارروائی کرے،فواد چوہدری

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک کا ابھی تک فنڈز جاری نہ کرنا حکم عدولی ہے، سپریم کورٹ وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے، سپریم کورٹ ان کی عدالت کے ہاتھوں نا اہلی کا شوق پورا کرے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر بات چیت کا وقت گزر گیا اب حکومت کو قومی اسمبلی الیکشن پر بات کرنی ہے تو کرلے۔آئینِ پاکستان کیخلاف مل کر نہیں بیٹھ سکتے، نوازشریف اورمریم نواز کا لندن پلان شہباز شریف کو نا اہل کرانا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے معاملے پر یکسو ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات پر کوئی سنجیدگی نہیں، مذاکرات صرف آئین اور سپریم کورٹ کی مقرر کردہ حدود میں ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات نہیں ہوتے تویہ آئین کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں، مذاکرات آئین سے باہر نہیں ہوسکتے۔

لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہر صورت 14  مئی کو انتخاب کرانا ہوں گے ورنہ سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا