اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ریڈ لائن کراس کی ہے، مسئلہ فلسطین پر مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت پر تشویش ہے، گزشہ کچھ ماہ میں فلسطین میں کئی لوگوں کو شہید کیا گیا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کوخوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہم دو برادر ملکوں کی قربت پر انتہائی خوش ہیں
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب اور ترکیہ میں زلزلے پر مسلم ممالک نے بھرپور مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، قیمتوں میں اضافے سے ترقی پذیر ممالک کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں۔