خیبر (نمائندامت )ضلعی انتظامیہ خیبر کی طورخم بارڈر پر کارروائی۔4 گودام سیل کرکےذخیرہ کئے گئے 50 کلو کے441 بیگز چینی برآمدکرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ خیبر کی اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل ارشاد علی کی سربراہی میں تحصیلدار لنڈیکوتل داود افریدی اور نائب تحصیلدار طورخم زیب اللہ کے ہمراہ باچہ مینہ طورخم بارڈر پر کارروائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل ارشاد علی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے کارروائی کے دوران طورخم کے علاقے باچہ مینہ میں واقع گوداموں کا معائنہ کیا۔ گوداموں میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے گئے 441 بیگز 22050 کلو چینی برآمد کرلی۔چینی پشاور کے اوپن مارکیٹ سے باچہ مینہ طورخم منتقل کی گئی تھی جس کو کسی بھی وقت افغانستان منتقل کیا جانا تھا۔ذخیرہ کئے گئے چینی کی برآمدگی پر 04 گوداموں کو سیل کردیا گیا ہے۔گوداموں میں موجود چینی مجموعی طور پر 22050 کلو کے 441 بیگز کو ذخیرہ کیا گیا تھا جس کو سرکاری تحویل میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔