ٹنڈوالہ یار(نمائندہ امت) عید منانے گھر جاتے باپ 2 بیٹوں اور 2 بھتیجوں کی موٹر سائیکل کوچ نے کچل دی جس سے پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ٹنڈو الٰہیار کی سبزی منڈی کے قریب اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں افسوس ناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا ایک ہی گھر سے تعلق نکلا جس میں چار مدرسے کے طالب علم تھے عید کی چھٹیوں پر والد اور چچا کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ حادثہ رونما ہوا پیر کی صبح سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچلا۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گاؤں صالح خاصخیلی سے تھا شناخت چالیس سالہ خدا بخش اس کے دو بیٹے اور بھتیجے سکندر، عبدالرحیم لال، محمد کریم، بخش کے نام سے ہوئی چاروں طالب علم شہر کے مدرسے میں زیر تعلیم تھے عید کی چھٹیوں پر گھر جارہے تھے کہ افسوس ناک حادثہ بائی پاس سبزی منڈی کے قریب پیش آیا.
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا کوچ میرپورخاص سے کراچی جا رہی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے کوچ کو ہم نے تحویل میں لے لیا ہے افسوس ناک حادثے کے بعد علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ تمام تر جاں بحق ہونے والے افراد کو سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیا۔