سعودی عرب(اُمت نیوز)رمضان کی27 ویں شب کو سعودی عرب میں نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں۔
رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو لیلتہ القدر کی تلاش میں بڑی تعداد میں زائرین نماز عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام میں پہنچنے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں اور ہر طرف نمازی ہی نمازی نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی 27 ویں شب کو مساجد اور گھروں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
Night 27 || Streets fully packed with Pilgrims in Masjid Al Haram during Taraweeh. pic.twitter.com/xAjslLwgrZ
— The Holy Mosques (@theholymosques) April 17, 2023
شہریوں کی جانب سے نوافل کی ادائیگی کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت ، ربِ کائنات کے حضور گناہوں کی معافی، ملکی سلامتی، خوش حالی اور استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔