سرگودھا(امت نیوز)سرگودھا میں ہجوم نے احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کی۔
ترجمان احمدیہ کمیونٹی عامرمحمود کے مطابق 16 اپریل کی شب 11 بجے کے قریب ہجوم گُھگھیات میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے میناروں اور گنبد کو توڑنے آئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت ہوا جب پولیس وہاں موجود تھی۔
عامرمحمود نے کہا کہ ہجوم اور سرکاری اہلکاروں کی طرف سے احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ اور مسمار کرنا پاکستان کے آئین اور جسٹس تصدق حسین جیلانی کے 2014 کے فیصلے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ سب فوری طور پر بند ہونا چاہئے اور مذہبی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیئے۔