91فیصد پاکستانیوں کو ماہانہ بجٹ بنانے میں مشکلات،سروے

 اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان کے 91 فیصد سے زائد شہریوں کو مہنگائی کے باعث گھریلو بجٹ بنانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے
یہ بات گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں سامنے آئی

سروے میں گھریلو بجٹ کے حوالے سے 91 فیصد پاکستانیوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔

پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اعتراف کیا کہ بجٹ میں رہتے ہوئے اخراجات کیسے پورے کریں، وہ اس بارے میں دباؤ کا شکار رہتے ہیں۔

سروے نتائج کے مطابق جن افراد نے ماہانہ بجٹ میں گزارا مشکل ہونے کی تصدیق کی، اُن میں سے 90 فیصد سے زائد کی ماہانہ آمدنی 7 ہزار 30 ہزار کے درمیان تھی