سعودی وزیرخارجہ شام پہنچ گئے، بشارالاسد سےملاقات

دمشق(امت نیوز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر دمشق پہنچ گئے۔
دمشق پہنچنے پر شامی اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ شام میں خانہ جنگی کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے اور گزشتہ دنوں ہی شامی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
دورے میں سعودی وزیر خارجہ نے شامی صدر بشار الاسد سے صدارتی محل میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔